Google Adsense
Google Adsense
Google Adsense

Most Popular Posts

Google Adsense

Cheese and Onion Paratha چیز اور پیاز کا پراٹھا

اجزاء



لال آٹا ایک پیالی
سفید آٹا ایک پیالی
درمیانی پیاز ایک عدد
ہری مرچ چار سے پانچ عدد (باریک کٹی ہوئی)
ہرا دھنیا ایک چوتھائی گٹھی
موزریلا چیز آدھا پیکٹ
گھی ایک چوتھائی کپ
اجوائن ایک چائے کا چمچ
میدہ حسبِ ضرورت
پانی حسبِ ضرورت
نمک حسب ذائقہ

ترکیب



پہلے لال آٹا اور سفید آٹا ملا کر نمک، اجوائن اور حسب ضرورت پانی کے ساتھ گوندھ لیں۔
خیال رہے کہ ڈو زیادہ سخت یا زیادہ نرم نہ ہو۔
اب ڈو کو دس سے پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
پھر ہری مرچ، ہرا دھنیا اور پیاز کو باریک کاٹ لیں۔
ساتھ ہی چیز کو کدوکش کرلیں۔
اب ڈو کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنائیں اور انھیں روٹی کی طرح بیل کر ایک سے ڈیڑھ کھانے کا چمچ گھی لگائیں۔
پھر اس پر چوپڈ سبزیاں ڈال کر پھیلائیں۔
ساتھ ہی کدوکش کی ہوئی چیز ڈال کر رول کرلیں۔
اس کے بعد اسے دوبارہ حسب ضرورت خشک میدہ ڈال کر پراٹھے کی طرح بیل لیں۔
اب پین میں ایک کھانے کا چمچ گھی گرم کرکے پراٹھا دونوں طرف سے فرائی کریں اور ایک کھانے کا چمچ گھی مزید ڈالیں۔
آخر میں نکال کر سرو کریں۔

0 comments for �Cheese and Onion Paratha چیز اور پیاز کا پراٹھا�

Leave comment

Google Adsense

Google Adsense

Google Adsense

Coming Soon

Google Adsense