Quick Chicken Karahi کوئیک چکن کڑاہی
اجزاء
چکن آدھا کلو
خشک دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
ادرک پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
دہی دو کھانے کے چمچ
(ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ (باریک کٹا
(ہری مرچ دو تین عدد (باریک کٹی
ثابت کالی مرچ پانچ سے چھ عدد
دار چینی ایک انچ کا ٹکڑا
گرم مصالحہ پاؤڈر چٹکی بھر
نمک حسبِ ذائقہ
تیل حسبِ ضرورت
ترکیب
ایک کڑاہی میں چکن، لہسن، نمک، کالی مرچ، ادرک پیسٹ، دار چینی اور پانی ڈال کر پکائیں۔
چکن گل جائے اور پانی تقریباً خشک ہو جائے تو دھنیا پاؤڈر ڈال دیں۔
پانی بالکل خشک ہونے پر تیل، ہلدی، دہی اور سرخ مرچ شامل کرکے بُھونیں۔
جب تیل اُوپر آجائے تو ہرا دھنیا، گرم مصالحہ پاؤڈر اور ہری مرچ ڈال کر دَم دے دیں۔
تیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں۔